ایک دن کی خاموشی کے بعد آج پھر پٹرول کی قیمتوں میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے زیادہ تر حصوں میں اس کی قیمت نئے سطح پر پہنچ گئی جبکہ ڈیزل کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
جمعرات کو پٹرول 35 پیسے فی لیٹر کے اضافے کے ساتھ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا اور ڈیزل 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔
دہلی میں ہفتے کے روز اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 101.84 روپے اور ممبئی میں اس کی قیمت 107.83 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ہفتے کے روز پٹرول میں 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔