ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد یہ فی لیٹر 99.86 روپے کی سطح پر آگیا۔ ڈیزل 89.36 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ عمل 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں پٹرول کی قیمت میں 1.05 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چھٹے پے کمیشن کی مدت میں تین ماہ کی توسع
ممبئی میں ، پٹرول 34 پیسے مہنگا ہوکر 105.92 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ ڈیزل 96.91 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
چنئی میں ، پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوگیا اور 100.75 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ ڈیزل بغیر کسی تبدیلی کے 93.91 روپے فی لیٹر پر رہا۔