اردو

urdu

By

Published : Nov 17, 2020, 3:31 PM IST

ETV Bharat / business

پٹرول۔ڈیزل کی قیمت مسلسل 46 ویں دن مستحکم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمپنیوں نے منگل کے روز مسلسل 46 ویں دن کوئی رد و بدل نہیں کی کورونا وائرس کے سبب بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی مانگ میں بہتری نہیں ہے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک مستقبل میں بھی پروڈکشن میں کمی کر سکتی ہے۔

Petrol-diesel prices stable for 46th consecutive day
پٹرول۔ڈیزل کی قیمت مسلسل 46 ویں دن مستحکم

گھریلو بازار میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار تخفیف دو اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 56 دن سے مستحکم ہے۔

پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی۔

تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آیل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپیے جبکہ ڈیزل 70.46 روپیے فی لیٹر پر مستحکم تھا۔

اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 87.74 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 76.86 روپیے فی لیٹر پر مستحکم تھا۔

کولکاتہ میں پٹرول 82.59 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 73.99 روپیے فی لیٹر پر حسب سابق کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپیےفی لیٹر اور ڈیزل 75.99 روپیے فی لیٹر پر مستحکم تھی۔

آئی او سی ایل سے ملی اطلاع کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے۔

شہر ڈیزل پٹرول
دہلی 70.46 81.06
ممبئی 76.86 87.74
کولکاتہ 73.99 82.59
چنئی 75.95 84.14

ABOUT THE AUTHOR

...view details