اردو

urdu

ETV Bharat / business

پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 27ویں دن مستحکم

خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے، پیر کو گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں مسلسل 27ویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی کووڈ ۔19 کے معاملے دنیا بھر میں بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ، خام تیل کی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے اور خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 40 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 37 روز سے مستحکم ہے۔

Petrol-diesel prices stabilize for 27th consecutive day
پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 27ویں دن مستحکم

By

Published : Oct 29, 2020, 5:32 PM IST

پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم ، بین الاقوامی مارکیٹ میں ، خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یورپ میں مانگ کے سلسلے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق ، دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر رہا۔

کولکاتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.99 روپے فی لیٹر پر رہا۔ چنئی میں ، پیٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔

آئی او سی ایل سے موصولہ معلومات کے مطابق ، آج ملک کے چار بڑے شہرون میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔ (قیمت فی لیٹر ....)

شہر ڈیزل پیٹرول

دہلی 70.46 81.06

ممبئی 76.86 87.74

کولکتہ 73.99 82.59

چنئی 75.95 84.14

ABOUT THE AUTHOR

...view details