اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول اور ڈیزل سستا

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی تخفیف کی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روزدونوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

By

Published : Sep 14, 2020, 12:11 PM IST

پیٹرول اور ڈیزل سستا
پیٹرول اور ڈیزل سستا

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت 14 پیسے کی کمی سے 81.72 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ کولکاتہ ، ممبئی اور چینئی میں پیٹرول 13۔13 پیسے سستا ہوا۔ اس کی قیمت کولکاتہ میں 83.23 روپے ، ممبئی میں 88.38 روپے اور چینئی میں 84.72 روپے فی لیٹر تھی۔

دہلی اور کولکاتہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں 15 پیسے کی کمی سے بالترتیب 72.78 اور 76.28 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ ڈیزل 16 پیسے سستا ہوکر ممبئی میں 79.29 روپے اور چینئی میں 14 پیسے سستا ہوکر78.12 روپے فی لیٹر ہے۔

ملک کے چار بڑے میٹرو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر) مندرجہ ذیل ہے:۔

میٹرو ----------- پیٹرول ----------------- ڈیزل

دہلی ------------ 81.72 (-14 پیسے) ------- 72.78 (-15 پیسے)

کولکاتہ --------- 83.23 (-13 پیسے) ------- 76.28 (-15 پیسے)

ممبئی ------------- 88.38 (-13 پیسے) ------- 79.29 (-16 پیسے)

چینئی------------ 84.72 (-13 پیسے) ------- 78.12 (-14 پیسے)

ABOUT THE AUTHOR

...view details