اردو

urdu

By

Published : May 8, 2021, 2:18 PM IST

ETV Bharat / business

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ تاریخی بلند ترین سطح پررہیں۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھنے سے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

petrol and diesel prices stable
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت میں ہفتے کے روز پٹرول 91.27 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا دوسرے شہروں میں بھی آج ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 97.61 روپے، چنئی میں 93.15 روپے اور کولکتہ میں 91.41 روپے رہی۔

ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 88.82 روپے، چنئی میں 86.65 روپے اور کولکتہ میں 84.57 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پرہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر —— پیٹرول ڈیزل

دہلی ————— 91.27 —————— 81.73

ممبئی ———— 97.61 —————— 88.82

چنئی ———— 93.15 ——————— 86.65

کولکتہ ———— 91.41 —————— 84.57

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details