اردو

urdu

ETV Bharat / business

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 32 ویں دن بھی مستحکم

فرانس اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کی دوسری لہر میں تیزی کے درمیان بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی سے گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کو مسلسل 32 ویں دن کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

Petrol and diesel prices stable on 32nd day
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 32 ویں دن بھی مستحکم

By

Published : Nov 3, 2020, 3:56 PM IST

یوروپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے ساتھ اب بہت سے ممالک نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ فرانس کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نےانگلینڈ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاؤن 5 نومبر سے شروع ہوگا اور 2 دسمبر تک چار ہفتوں تک چلے گا۔ اس سے ایندھن کی کھپت متاثر ہوگی۔

گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی ، جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 42 روز سے مستحکم ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

تاہم ، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بہت زیادہ نہیں ہیں۔ امریکہ میں تیل اسٹوریج اور مانگ پر تشویش کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ برقرار ہے۔ وہیں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے بھی مانگ میں کمی ہے ۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یوروپ میں مانگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ممبئی میں پٹرول 87.74 روپےاور ڈیزل 76.86 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپےاور ڈیزل 73.99 روپے اور چنئی میں پٹرول 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 75.95 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔

آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے:

سٹی ڈیزل پٹرول

دہلی: 70.46 81.06

ممبئی: 76.86 87.74

کولکاتہ: 73.99 82.59

چنئی: 75.95 84.14

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details