اردو

urdu

ETV Bharat / business

پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں لگاتار21 ویں دن بھی مستحکم

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ کے باوجود بھارت میں جمعہ کو مسلسل 21 ویں دن گھریلو بازاروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں کیا گیا۔ ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 31 دن سے مستحکم ہے۔

Petrol and diesel prices stable for 21st consecutive day
پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں لگاتار21 ویں دن بھی مستحکم

By

Published : Oct 23, 2020, 3:34 PM IST

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر (کووڈ ۔19) کی وجہ سے امریکہ اور یوروپ میں مانگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی معروف کمپنی انڈین آئل (آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج مسلسل پٹرول وڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

پٹرول کی قیمتوں میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

دہلی میں پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں مودی کی ریلی کی وجہ سے تیجسوی کی ریلی منسوخ

ممبئی میں پٹرول 87.74 اور ڈیزل 76.86 ، کولکتہ میں پٹرول 82.59 اور ڈیزل 73.99 جبکہ چنئی میں پیٹرول کی قیمت 84.14 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 42.93 ڈالر فی بیرل ہے۔

آئی او سی ایل سے موصولہ ریلیز کے مطابق ملک کے چار بڑے میٹروز میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہے۔

سٹی ڈیزل پٹرول

دہلی 70.46 81.06

ممبئی 76.86 87.74

کولکتہ 73.99 82.59

چنئی 75.95 84.14

ABOUT THE AUTHOR

...view details