اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں 21 ویں دن بھی مستحکم - business news

بیرون ملک خام تیل میں اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہفتے کے روز لگاتار 21 ویں روز بھی بدستور مستحکم ہیں۔

Petrol and diesel prices remain stable on the 21st day
پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 21 ویں دن بھی مستحکم

By

Published : Mar 20, 2021, 9:53 AM IST

گذشتہ روز بیرون ملک منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ کل لندن برینٹ ایک بار پھر بڑھ کر 64 ڈالر فی بیرل عبور کرگیا۔

دہلی میں فی الحال پیٹرول کی قیمت 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں کی قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ وقت کی سطح پر ہیں۔

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details