بیرون ملک خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کو مسلسل 12 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔
قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت فی الحال 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں اس وقت ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر ہیں۔