اردو

urdu

ETV Bharat / business

ممبئی میں پٹرول کے دام 102 روپے، ڈیزل 94 روپے سے تجاوز

ایک دن تک مستحکم رہنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعہ کو ایک بار پھر بڑھ کر ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں پہلی بار پٹرول کے دام 102 روپے اور ڈیزل 94 روپے کو عبور کرگئے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت پہلی بار 97 روپے سے زیادہ ہوگئی۔

petrol and diesel
پٹرول اور ڈیزل

By

Published : Jun 11, 2021, 9:07 AM IST

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 29 پیسے اضافے سے 95.85 روپے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے 86.75 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

گزشتہ 4 مئی سے اب تک 22 دن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئیں، جبکہ باقی 17 دن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 5.45 روپے اور ڈیزل 6.02 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

ممبئی میں پٹرول میں 28 پیسے اور ڈیزل میں 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پٹرول کی قیمت 102.04 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.15 روپے فی لیٹر کو عبور کر گئی۔

چنئی میں، پٹرول 25 پیسے مہنگا ہوکر 97.19 روپے اور ڈیزل 27 پیسے اضافے سے 91.42 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

کولکاتا میں ، دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 28-28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 95.80 روپے اور ڈیزل 89.60 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 95.85 —————— 86.75

ممبئی ————— 102.04 —————— 94.15

چنئی —————- 97.19 -—————- 91.42

کولکاتا ———— 95.80 —————— 89.60

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details