اردو

urdu

ETV Bharat / business

بین الاقوامی منڈی میں پاکستانی پیاز کی برآمدات میں اضافہ - اردو نیوز

بھارت کی جانب سے ہر سال بین القوامی منڈی میں پیاز کے 35،000 سے 40،000 کنٹینر برآمد کیے جاتے تھے لیکن اس بار یہ تعداد 12،000 کنٹینر پر آگئی ہے۔

onioonionsns
onions

By

Published : Jun 16, 2021, 4:55 AM IST

بین القوامی منڈی میں پاکستان کی جانب سے پیاز کی برآمدات میں اضافہ کی وجہ سے بھارتی پیاز کی برآمدات میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ بھارت کی جانب سے ہر سال بین القوامی منڈی میں پیاز کے 35،000 سے 40،000 کنٹینر برآمد کیے جاتے تھے لیکن اس بار یہ تعداد 12،000 کنٹینر پر آگئی ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں رواں سال پیاز کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور سستے دام کی وجہ سے پاکستان کے پیاز نے بین الاقوامی منڈی پر قبضہ جما لیا ہے۔ بھارت میں پیاز تین موسموں میں اُگایا جاتا ہے اور پاکستان میں صرف ایک ہی موسم میں پیاز اُگایا جاتا تھا لیکن جدید ٹیکنالوجی اور وافر مقدار میں پانی کی فراہمی کی وجہ سے پاکستان میں دو موسموں میں پیاز کی کاشت کی جا رہی ہے۔ جس سے پیاز کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

فی الحال پاکستان نے ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سری لنکا میں پیاز کی برآمد شروع کردی ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ پاکستانی پیاز کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ پاکستانی پیاز کی قیمت بھارتی پیاز کے مقابلے میں 100 سے 150 ڈالر کم ہے جس کی وجہ سے پاکستانی پیاز کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details