چین کی اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی اوپو نے شانگھائی میں ہونے والے ایم ڈبلیو سی (موبائیل ورلڈ کانگریس) 2019 کے دوران دنیا کا سب سے پہلا 'انڈر اسکرین کیمرا' فون لانچ کیا۔
دنیا کا پہلا 'انڈر اسکرین کیمرہ' والا موبائل لانچ
اوپو کی جانب سے حال ہی میں لانچ کیے گئے فون میں اسکرین کے اندر ہی کیمرہ لگایا گیا ہے جو روشنی کو بہتری کے ساتھ محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں عام کیمرے کے برعکس زومنگ پاور بھی زیادہ ہوگا۔
oppo
اوپو کے پروڈیوسر مینیجر، قایوب جادونگ کا کہنا ہے کہ: 'اوپو اپنے صارفین کے لیے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کر ہمیشہ نئے پروڈکٹز لانچ کرتا رہتا ہے۔'
اوپو کی جانب سے 'میش ٹالک' ٹکنالوجی کو بھی لانچ کیا گیا، جس کے ذریعہ بغیر نیٹ ورک کے اوپو کے ایک فون سے دوسرے فون میں تین کلو میٹر تک کی دوری میں کال، میسج اور وائس میسج بھیجا جاسکتا ہے۔