اردو

urdu

ETV Bharat / business

سنسیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی گراوٹ - market opening breaking

کورونا وائرس کا قہر دنیا بھر میں جاری ہے اور معیشت کو بدترین نقصانات کا سامنا ہے۔

Opening Bell: Sensex drops over 900 points
سنسکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی گراوٹ

By

Published : Apr 21, 2020, 1:17 PM IST

امریکی تیل مارکٹ کریش ہونے کے بعد آج بھارتی شیئر مارکٹ میں بھی شدید گراوٹ درج کی گئی۔

شروعاتی کاروبار میں ایک ہزار پوائنٹس کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ تیس اسٹاکس کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

شیئر مارکٹ کے آغاز پر آئی سی آئی سی آئی بنک، ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی، ایچ ایف ڈی سی بنک، ایکسس بنک، ٹی سی ایس اور ماروتی سوزوکی انڈیا کے اسٹاکس میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔

نفٹی بھی 240 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 9,021 پر پہنچ گیا۔

لاک ڈائون کی وجہ سے دنیا میں تیل کی ضرورت آدھے سے بھی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو بھی شدید نقصانات کا سامنا ہے۔

امریکی تیل مارکیٹ کریش کرگئی جبکہ تیل کو کوئی مفت لینے کےلیے بھی تیار نہیں ہے اور قیمت منفی37 ڈالرز ہوگئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details