ای او ڈبلیو کے جوائنٹ پولیس کمشنر ڈاکٹر او پی مشرا نے منگل کو بتایا کہ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کو تقریباً ایک سو کروڑ روپے کے دھوکہ دہی اور غبن کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پون کمار چودھری اور 30 دیگر لوگوں کی جانب سے مشترکہ طور پر کمپنی کے دونوں ڈائریکٹروں اور دیگر کے خلاف شکایت کی گئی تھی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے گاہکوں کی اجازت کے بغیر کمپنی کے شیئر کو پل اکاؤنٹ میں منتقل کردیا۔