اردو

urdu

ETV Bharat / business

جیو صارفین کی تعداد میں اضافہ - ووڈا فون

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ریلائنس جیو کے علاوہ بھارت دور سنچار نگر لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) نے مارچ میں 95073 صارفین جوڑے۔

jio subscribers increase to four million in march
jio

By

Published : Jul 15, 2020, 12:59 PM IST

ایشیا کی سب سے بڑی مکیش امبانی کی ملکیت والی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیومسلسل اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہیں۔

رواں برس مارچ میں کمپنی نے تقریباً 47 گاہک جوڑ کر47۔ 33 فیصد حصہ کے ساتھ پہلے مقام پر کھڑی رہی، جبکہ ووڈا فون آئیڈیا 63 لاکھ اور بھارتی ایئرٹیل نے اپنے 12 لاکھ سے زیادہ صارفین کو کھودیا ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ میں 28 لاکھ 36 ہزار 725 صارفین کم ہوئے ہیں۔

جیو نے مارچ میں 46 لاکھ 87 ہزار 639 نئے صارفین سے کل 38 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار 803 صارفین یعنی 33.47 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ اپنی بادشاہت برقرار رکھی ہے۔

بھارتی ایئرٹیل نے مارچ میں 12 لاکھ 61 ہزار 952 صارفین کھوئے اور کل 32 کروڑ 78 لاکھ 12 ہزار 981 صارفین یعنی 28.31 فیصد حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

تیسرے نمبر کی ووڈافون آئیڈیا کو مارچ میں ایک بڑا دھچکا لگا اور اس نے 63 لاکھ 53 ہزار 200 صارفین کو کھو دیا۔

ووڈا فون آئیڈیا 31 کروڑ 91 لاکھ 68 ہزار 614 صارفین یعنی 27.57 فیصد شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بی ایس این ایل 10.35 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ چوتھے نمبر پر کھڑی ہے یعنی 11 کروڑ 97 لاکھ 80 ہزار 108 صارفین مارچ میں بی ایس این ایل کے ساتھ کل 95428 صارفین جڑےتھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details