آٹھ ہزار کروڑ کے قرض میں ڈوبی بھارتی فضائیہ کمپنی جیٹ ایئر ویز کے چیرمین نریش گوئل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جیٹ ایئر ویز ایک لمبی مدت سے خسارے میں چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ جیٹ ایئر ویز میں متعدد فضائی کمپنی کا اشتراک ہے۔ ابوظہبی کی فضائی کمپنی'اتحاد' کی 24 فیصد حصہ داری ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کے 80 فیصد سے زائد جہاز ناکارہ ہو چکے ہیں۔ نیز ابھی تک 54 جہازوں کے لیز کی قیمت بھی ادا نہیں کی گئی ہے۔