اردو

urdu

ETV Bharat / business

پانچ لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت کے لئے 400 ارب ایف ڈی آئی کی ضرورت

مارکیٹ اسٹڈیز اینڈ ایڈوائزری سروسز ایجنسی ڈیلائٹ نے آج جاری کی گئی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ماضی کے رجحانات کی بنیاد پر ہندوستان کو 8 لاکھ کروڑ ڈالر کی مجموعی سرمایہ سے 250 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔

5 لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت کے لئے 400 ارب ایف ڈی آئی کی ضرورت
5 لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت کے لئے 400 ارب ایف ڈی آئی کی ضرورت

By

Published : Sep 14, 2021, 7:39 PM IST

ہندوستان کو مالی سال 2027 میں 5 لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت بننے کے لیے نہ صرف اگلے چھ برسوں میں 8 لاکھ کروڑ ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی بلکہ اس عرصے کے دوران کم از کم 400 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی بھی ضرورت ہو گی۔

مارکیٹ اسٹڈیز اینڈ ایڈوائزری سروسز ایجنسی ڈیلائٹ نے آج جاری کی گئی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ماضی کے رجحانات کی بنیاد پر ہندوستان کو 8 لاکھ کروڑ ڈالر کی مجموعی سرمایہ سے 250 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ اس طرح ہندوستان کو اگلے 6-8 برسوں میں کم از کم 400 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھیں:جیٹ ایئرویز 2.0 اگلے سال کے اوائل میں اڑان بھرنے کے لیے تیار

رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وبا کے باوجود ہندوستان میں ایف ڈی آئی کی آمد کا تسلسل مالی سال 2027 میں پانچ کھرب ڈالر مالیاتی منصوبے کے لیے امید کی کرن بن کر ابھرا ہے۔ مالی سال 2020-2021 میں ایف ڈی آئی 81.72 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details