بین الاقوامی سطح پر اسپاٹ گولڈ 0.95 فیصد اضافے کے ساتھ 1797.85 ڈالر فی اونس اور امریکی سونا وعدہ 1.21 فیصد اضافے کے ساتھ 1802.50 ڈالر فی اونس رہا۔ اس دوران اسپاٹ چاندی بھی 2.26 فیصد اضافے کے ساتھ 23.53 ڈالر فی اونس بولی گئی۔
گھریلو سطح پر ملک کی سب سے بڑے وعدہ بزار ایم سی ایکس میں بھی غیر ملکی بازار کی تیزی کا اثر دیکھا گیا۔ اس دوران سونا 435 روپے بڑھ کر 47595 روپے فی دس گرام اور گولڈ مِنی 397 روپے اضافے سے 47501 روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی بازار میں قیمتی دھاتوں میں تیزی کا اثر - دہلی صرافہ بازار
بین الاقوامی بازار میں قیمتی دھاتوں میں تیزی کا اثر پیر کے روز دہلی صرافہ بازار پر بھی نظر آیا، سونا 435 روپے فی دس گرام اور چاندی 1073 روپے فی کلوگرام مہنگی ہوئی۔
بین الاقوامی بازار میں قیمتی دھاتوں میں تیزی کا اثر
مزید پڑھیں:زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.09 ارب ڈالر کی کمی
چاندی میں بھی زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ چاندی 1073 روپے بڑھ کر 62794 روپے فی کلو اور چاندی منی 977 روپے بڑھ کر 62999 روپے فی کلو بولی گئی۔
یو این آئی