ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق 16 اکتوبرکو ختم ہفتے میں ملک کے زر مبادلہ کا ذخیرہ 3.61 ارب ڈالر بڑھ کر 555.12 ارب ڈالر کا ہو گیا۔ یہ مسلسل تیسرا ہفتہ ہے جب اس میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے نو اکتوبر کو ختم ہفتے میں 5.87 ارب ڈالر بڑھ کر 551.51 ارب ڈالر پر اور 02 اکتوبر کو ختم ہفتے میں یہ 3.62 ارب ڈالر بڑھ کر 545.64 ارب ڈالر پر تھا۔
زر مبادلہ کا ذخیرہ ریکارڈ 555 ارب ڈالر
ملک کا زر مبادلہ کا ذخیرہ 16 اکتوبر کو ختم ہفتے میں پہلی بار 555 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
زر مبادلہ کا ذخیرہ ریکارڈ 555 ارب ڈالر
ریزرو بینک آف انڈیا نے آج بتایا کہ 16 اکتوبر کو ختم ہفتے میں زر مبادلہ کے ذخیرے کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کا اثاثہ 3.54 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 512.32 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ سونے کا ذخیرہ بھی 8.6 کروڑ ڈالر بڑھ کر 36.68 ارب ڈالر کا ہو گیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس غیر ریزرو فنڈ 1.1 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4.63 ارب ڈالر اور اسپیشل ڈرائنگ رائٹ 1.48 ارب ڈالر پر مستحکم رہا۔