زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل ساتویں ہفتے اضافہ ہوا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے 07 اگست کو ختم ہفتے میں بڑے پیمانے پر سونا خریدا۔
آر بی آئی کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے دوران سونے کا ذخیرہ 2.16 ارب ڈالر بڑھ کر 39.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
دریں اثنا غیر ملکی کرنسی اثاثہ 1.46 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 492.29 ارب ڈالر ہو گیا جو ملک کے غیر ملکی کرنسی کا سب سے بڑا جز ہے۔