زرمبادلہ کے ذخائر پہلی بار 560 ارب ڈالر کے پار - کاروبار کی خبریں
ملک کے بیرونی زر مبادلہ کے ذخائر 23 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں پہلی بار 560 ارب ڈالر کے پار پہنچ گئے، لگاتار چوتھے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر پہلی بار 560 ارب ڈالر کے پار
ریزرو بینک کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 23 اکتوبر کو ختم ہونے والا ہفتہ میں 5.41 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 560.53 ارب ڈالر کے ہوگئے۔ اس سے قبل 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.61 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 5.87 ارب ڈالر ، اور 02 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3.62 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ زر مبادلہ کے ذخائر 545.64 ارب ڈالر کے ہوگئے تھے۔