اردو

urdu

ETV Bharat / business

خاتون صنعت کاروں کے سامنے درپیش چیلنجز - بھارت میں سرفہرست خواتین کاروباری اور سرمایہ دار

معاشی طور پر خود اپنے گھر کی کفالت سے لے کر ملک میں چل رہے بڑے کاروبار میں خواتین کی قابل ذکر نمائندگی نظر آتی ہے۔

female industrialist and investors in India in urdu
خواتین کے لیے شروع کئے جانے والے اسٹارٹ اپس میں حصہ داری ضروری ہے۔

By

Published : Dec 7, 2019, 9:01 AM IST

Updated : Dec 7, 2019, 10:35 PM IST

بھارت میں خاتون صنعت کاروں کے درپیش اہم چیلنجز میں فنڈ تک رسائی، بازارکی دستیابی، خاندانی رکاوٹیں، کاروبار چلانے کے طریقوں میں اعتماد کی کمی اور صنفی تعصب وغیرہ شامل ہیں۔

بھارت کی خاتون صنعت کار اور سرمایہ دار

بھارت میں خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکرگی انجام دے رہی ہے۔ ان میں ایک شعبہ کاروبار اور سرمایہ کاری کا ہے۔

معاشی طور پر خود اپنے گھر کی کفالت سے لے کر ملک میں چل رہے بڑے کاروبار میں خواتین کی قابل ذکر نمائندگی نظر آتی ہے۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اوردرمیانی صنعتوں میں خواتین کہیں مالکان ہیں۔ تو کہیں اس میں حصے دار ہیں۔ کہیں اس اس کے انتظامیہ یعنی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

ملک میں چل رہے بڑے کاروبار میں خواتین کی قابل ذکر نمائندگی نظر آتی ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے ملک کے اندر خاتون صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کی جانب سے مختلف طرح کے اسکیمیں ہیں۔

ان میں خاتون صنعت کاروں اور خواتین کے ذریعہ شروع کئے جانے والے اسٹارٹ اپس کی اقتصادی امداد کا ایک پائلٹ پروجیکٹ بھی شامل ہے۔

بھارت میں خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکرگی انجام دے رہی ہے

کاروبار شروع کرنے اورموجودہ صنعتوں کے فروغ کے لئے آسام، راجستھان، تلنگانہ میں پروجیکٹ چلایا جا رہا ہے ۔ پروجیکٹ کا نشانہ 250خواتین کے ساتھ انکیوبیشن پروگرام اور 100خواتین کے ساتھ فروغ دینے کے پروگرام کو چلانے کا ہے۔

صنعتوں میں خواتین کہیں مالکان ہیں۔ تو کہیں اس میں حصے دار ہیں۔ کہیں اس اس کے انتظامیہ یعنی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں

مزید پڑھیں : بچیوں کی شادی صحیح وقت پرہونی چاہیے: رکن اسمبلی


بھارت میں سرفہرست خواتین کاروباری اور سرمایہ دار

1- ڈاکٹر کرن مومدارشا :
ڈاکٹر کرن مومدارشا، بائکون لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ جو 2004 میں بھارت کی سب سے امیر خاتون بنی۔ انھوں نے بنگلور کے بشپ کاٹن گرلز اسکول اور ماؤنٹ کارمل کالج میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 1978 میں اپنے گیراج میں 10،000 روپے کے سرمایے کے ساتھ بائیوکون انڈیا Biocon India کی بنیاد رکھی-

خواتین کے لیے شروع کئے جانے والے اسٹارٹ اپس میں حصہ داری ضروری ہے۔

2- ایکتا کپور:
بالاجی ٹیلی فیلمز کے تخلیقی سربراہ، جیتندر کی بیٹی اور توشور کپور کی بہن ہیں۔ وہ اسٹار پلس پر سن 2000 میں نشر ہونے والے اپنے سب سے مشہور وینچر سے مشہور ہوئی۔ ‘کیوں کی ساس بھی کبھی بہو تھی’ سیریل

3- نیلم دھون:
مائیکروسافٹ انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر نیلم دھون مائیکروسافٹ انڈیا کی قیادت کرتے ہیں۔ وہ 1980 میں سینٹ اسٹیفنس کالج سے گریجویٹ کی ہے، اور 1982 میں ڈیلس فیکلٹی آف مینجمنٹ کی تعلیم سے بھی پاس ہوگئی۔

4- نینا لال کدوائی:
ہارورڈ بزنس اسکول سے فارغ التحصیل ہونے والی پہلی بھارتی خاتون تھیں۔ فارچیون میگزین نے کدوائی کو 2000 سے 2003 تک دنیا کی 50 بڑی کارپوریٹ خواتین میں شامل کیا گیا۔


5- انڈو جین:
انڈو جین، ٹائمز گروپ کی چیئرمین رہتی تھیں۔ یہ بھارت کا سب سے طاقتور اور سب سے بڑا میڈیا ہاؤس جانا جاتا ہے۔ اندو جین بہت سی مختلف شناختوں سے جانا جاتا ہے جیسے کاروباری، ماہر تعلیم۔ لیکن سب سے نمایاں طور پر انھوں نے ٹائمز گروپ کے چیئرمین کا کردار ادا کیا۔ انڈو جین کامیاب بھارتی عورت قرار دی گئی ہے۔


6۔ چندا کوچر:
چندا کوچر بھارت کی سب سے بڑے نجی بینک آئی سی آئی سی آئی بینک کی ایم ڈی اور سی ای او رہ چکی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز، راجستھان اور مینجمنٹ اسٹڈیز میں ماسٹر ڈگری، ممبئی میں حاصل کی۔ انھوں نے مینجمنٹ اسٹڈیز میں ایکسیلنس کے لئے ووکارڈٹ گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ لاگ ان اکاؤنٹنسی میں جے این بوس گولڈ میڈل حاصل کیا۔

7- ایکتا کپور:
ایکتا کپور وہ عورت ہیں جس نے بھارتی ٹیلی ویژن کا چہرہ بدلا- بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی خدمات کے لئے 2006 کے دوران چھٹے بھارت ٹیلی ایوارڈ میں ہال آف فیم ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

Last Updated : Dec 7, 2019, 10:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details