اردو

urdu

ETV Bharat / business

کسان کے بیٹے کو ملا ایمیزون میں 67 لاکھ کا پیکیج - دین بندھوچھوٹو رام سائنس اینڈ ٹکنالوجی یونیورسٹی

کروڑی گاؤں کے رہنے والے اونیش چھکارا کا سلیکشن مشہور ایمیزون کمپنی کے لئے ہوا۔ ایمیزون کمپنی اونیش کو 67 لاکھ کا پیکیج دے گی۔

کسان کے بیٹے کو ملا ایمیزون میں 67 لاکھ کا پیکیج
کسان کے بیٹے کو ملا ایمیزون میں 67 لاکھ کا پیکیج

By

Published : Jul 14, 2021, 10:32 PM IST

دین بندھوچھوٹو رام سائنس اینڈ ٹکنالوجی یونیورسٹی کے الیکٹرانکس کے طالب علم اونیش چھکارا کو معروف کمپنی میں 67 لاکھ کا پیکیج ملا ہے۔

ڈی سی آر ایس ایس ٹی کے الیکٹرانکس انجینئرنگ کے طالب علم اونیش اصل میں کروڑی گاؤں کا رہنے والے ہے۔ اوینش کے والد کسان ہیں، لیکن کاشکاری کے ساتھ ساتھ وہ اہلخانہ کی پرورش کے لئے گاڑی بھی چلاتے ہیں ۔ یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے بعد ان کے پاس فیس ادا کرنے کے پیسے نہیں تھے، اس دوران اونیش کے دادا جگبیر سنگھ نے مدد کی۔

اونیش نے اپنے مقصد کے حصول کے لئے سخت محنت کی اور اسے ایک نامور کمپنی میں انٹرنشپ کا موقع ملا۔ اونیش کو اپنی انٹرنشپ کے دوران ہر ماہ 2.40 لاکھ روپے کا پیکیج ملا۔ انیش کی انٹرنشپ آن لائن ہوئی ۔ سخت انتخابی عمل کے بعد اونیش کا سلیکشن مشہور ایمیزون کمپنی کے لئے ہوا۔ ایمیزون کمپنی اونیش کو 67 لاکھ کا پیکیج دے گی۔

مزید پڑھیں:DA Hike: مرکزی ملازمین کا ڈی اے 11 فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد ہوا

وائس چانسلر پروفیسر راجیندر کمار نے کہا کہ اگر سخت نظم و ضبط میں رہ کر سخت محنت کی جائے تو ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ اونیش نے بین الاقوامی سطح پر یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یونیورسٹی کے وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے دوسرے طلباء بھی اونیش سے متاثر ہوکر اپنے مقاصد حاصل کریں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details