اردو

urdu

ETV Bharat / business

تیسرے دن سستا ہوا ڈیزل، پٹرول 33 ویں دن مستحکم - डीजल की कीमत

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ کی وجہ سے جمعہ کے روز مسلسل تیسرے دن ملک میں ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا، جبکہ پٹرول کی قیمتیں 33 ویں دن مستحکم رہیں۔

diesel rate drop 3rd straight day
diesel rate drop 3rd straight day

By

Published : Aug 20, 2021, 12:40 PM IST

بدھ کے روز چار ماہ بعد ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ دہلی میں جمعہ کے روز انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر رہا، وہیں ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.27 روپے فی لیٹر پر آگیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.27 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کےسب سے بڑا صارف امریکہ میں خام تیل کی مانگ اس طرح سے نہیں بڑھ رہی ہےجس کی امید تھی۔ فیڈرل ریزرو نے کووڈ -19 کو دیے جا رہے پیکج کوختم کرنے کے اشارے دیے ہیں۔ اس سے خام تیل میں جمعرات کو بھی گراوٹ آئی۔ کل کاروبارختم ہوتے وقت برینٹ کروڈ 1.78 ڈالر فی بیرل کی کمی سے 66.45 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ بھی 1.67 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 63.79 ڈالرپر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان-آسٹریلیا کے مابین ارلی ہارویسٹ قرار جلد: پیوش گوئل

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر پٹرول ڈیزل

دہلی ————— 101.84 —————— 89.27۔

ممبئی -———— 107.83 —————— 96.84۔

چنئی 102.49 -—————- 93.84۔

کولکتہ ———— 102.08 —————— 92.32

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details