اردو

urdu

ETV Bharat / business

گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ - Decline in the domestic stock market

بیرون ملک سے ملے منفی اشاروں کے درمیان بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں فروختگی سے جمعہ کے روز گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی گراوٹ دیکھی گئی۔

Decline in the domestic stock market
گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

By

Published : Apr 24, 2020, 2:15 PM IST

بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس سینسیکس 436.46 پوائنٹس کم ہو کر 31،426.62 پوائنٹس پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں 31،278.27 پوائنٹس تک گر گیا۔

خبر لکھے جانے کے وقت یہ 1.31 فیصد کمزور ہو کر 31،445.76 پوائنٹس پر تھا۔ بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی سینسیکس میں شامل تمام کمپنیاں فی الحال لال نشان میں ہیں۔

ان کے علاوہ ریلائنس انڈسٹریز، ٹی سی ایس اور انفسوس جیسی بڑی کمپنیوں میں بھی فروختگی کا زور رہا۔ کورونا وائرس 'كووڈ-19' کی تشویش میں ایشیا میں بیشتر اسٹاک مارکٹیوں کے دباؤ میں آنے سے مقامی مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کا رحجان کمزور ہو اہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی گذشتہ دن کے بمقابلہ 156.20 پوائنٹس گر کر 9،163.90 پوائنٹس پر کھلا اور 9،145 پوائنٹس تک کمزور ہو گیا۔ خبر لکھے جانے کے وقت بھی 1.19 فیصد کی گراوٹ میں 9،203.35 پوائنٹس پر تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details