اردو

urdu

نومبر میں سبسڈی والے سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

By

Published : Nov 1, 2020, 5:12 PM IST

انڈین آئل سمیت کسی بھی سرکاری تیل کمپنی نے نومبر میں 14.2 کلو والے سبسڈی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Decided not to change the price of subsidized cylinders in November
نومبر میں سبسڈی والے سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

یومیہ استعمال ہونے والی متعدد اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کی وجہ سے لوگوں کے باورچی خانے کا بجٹ درہم برہم ہو چکا ہے، لیکن اس سے کچھ راحت ہے کہ نومبر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ نہیں ہوا ہے۔

انڈین آئل سمیت کسی بھی سرکاری تیل کمپنی نے نومبر میں 14.2 کلو والے سبسڈی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنیوں نے چار بڑے میٹرو میں 19 کلوگرام والے کمرشیل سلنڈروں کی قیمتوں میں 78 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آخری بار جولائی میں 14.2 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

دہلی میں 14.2 کلو والے سبسڈی گیس سلنڈر 594 روپے کا ہوگا۔ ممبئی میں بھی اس کی قیمت اتنی ہی ہے جبکہ چار بڑے میٹروز میں سے کولکاتہ میں سب سے زیادہ 620.50 روپے کا ہے۔

گھریلو استعمال والے 14.2 کلو گرام رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتیں چار بڑے شہروں میں مندرجہ ذیل ہیں:

دہلی: 594.00

کولکاتا: 620.50

ممبئی: 594.00

چنئی: 610

کمرشل گیس 19 کلوگرام والے سلنڈر کی قیمت

دہلی: 1241.50

کولکاتہ: 1296.00

ممبئی: 1189.50

چنئی: 1354.00

ABOUT THE AUTHOR

...view details