نئی دہلی:ملک میں خام تیل کی پیداوار جنوری 2022 میں 25,11,660 ٹن تھی، جو ہدف سے 6.04 فیصد کم اور جنوری 2021 کی پیداوار سے 2.40 فیصد کم ہے۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق اپریل-جنوری 2021-22 کے دوران خام تیل کی مجموعی پیداوار 2,48,90,070 ٹن رہی۔ یہ اسی مدت کے لئے مقرر کردہ ہدف اور گزشتہ سال کی مدت کے دوران پیداور سے بالترتیب 4.63 فیصد اور 2.61 فیصد کم ہے Ministry of Petroleum and Natural Gas۔
اس بارجنوری میں او این جی سی کی پیداوار 16,62,790 ٹن ، آئل انڈیا کی 2,55,320 ٹن اور پروڈکشن پارسیپیٹنگ آئل فیلڈز ( پی ایس سی) کی پیداوار 5,93,560 ٹن رہی، پیداواری کے یہ تینوں ہندسے ہدف سے کم ہیں۔