اردو

urdu

ETV Bharat / business

ملک کی پہلی 'آن لائن اُدھار کی دکان' 28 اگست سے

فن ٹیک کمپنی 'مدراوک فنٹیک کریڈٹ کارٹ فین کام' نام سے ملک میں ایک ایسا پلیٹ فارم لے کر آرہی ہے، جو پہلی آن لائن اُدھار کی دکان ہوگی اور اس کی ابتدا 28 اگست سے ہوگی۔

country's first 'online udhar shop' from August 28
فائل

By

Published : Aug 27, 2020, 10:35 PM IST

کمپنی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ، 'یہ دکان 28 اگست سے چالو ہورہی ہے۔ ملک کے ٹیئر 2,3,4 اور 5 شہروں میں گاہکوں کو اب 'ابھی خریدو، ادائیگی بعد میں'کی سہولت ملنے جارہی ہے، وہ بغیر کسی سود یا پروسیسنگ فیس کے ہی خریداری کرسکیں گے۔'

اس نے بتایا کہ معاشی نقطہ نظر سے فن کام یعنی کامرس اور فائننس کا مکچر بہت ضروری ہوگیا ہے۔ اس سے رفتار اور آرام دونوں کا احساس ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے گاہکوں کو براہ راست ادھار کی سہولت مل سکے گی۔ اس سے ادائیگی کے عمل سے وہ بچ سکیں گے ساتھ ہی انہیں ان کے بینک بیلنس اور دیگر مالی اداروں پر انحصار نہیں رہنا پڑے گا۔

اس نے بتایا کہ اس کے پلیٹ فارم پر بھارتی پیداوار اور گاہک ایک کڑی سے جڑ سکیں گے۔ اس سے مقامی تجارت کو ترغیب ملنے کے ساتھ ہی گاہکوں کو اب ویب سائٹ پر سائن اپ کریں گے تب انہیں 'ابھی خریدو، ادائیگی بعد میں' کا متبادل مہیا ہوگا۔

اس میں صفر فیصد سود کی شرح ہوگی۔ کسی بھی قسم کا ڈاؤن پیمنٹ یا پروسیسنگ فیس نہیں لگے گی۔ جن کے پاس اسمارٹ فون ہے وہ اب آسانی سے اس پلیٹ فارم کے ذریعہ سے شاپنگ کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:

مشینیں تیار کرنے والی فیکٹریاں بھی معاشی تنگی سے دو چار

اس پلیٹ فارم پر کپڑے، فٹ ویئر، بیگ، طرح طرح کے ایکسے سیرز، گھروں سے متعلق اشیاء، الیکٹرونک اشیاء وغیرہ موجود ہوں گی اور ملک کے 26 ہزار سے زیادہ پن کوڈ پر اشیاء ڈلیوری کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details