اردو

urdu

ETV Bharat / business

ملک میں 30 کروڑ 70 لاکھ ٹن اناج پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا: تومر

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے زرعی شعبے میں کسانوں اور ریاستوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دی گئی چھوٹ نے کسانوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے زرعی کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر

By

Published : Apr 30, 2021, 8:46 PM IST

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ ملک میں 30 کروڑ 70 لاکھ ٹن اناج پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

مسٹر تومر نے جمعہ کو یہاں خریف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر بیج ، کھاد کی بروقت فراہمی ، سازگار موسم اور سائنس دانوں اور کاشتکاروں کی محنت کے ذریعہ زرعی پیداوار کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے زرعی شعبے میں کسانوں اور ریاستوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دی گئی چھوٹ نے کسانوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے زرعی کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ کانفرنس کے دوران ہونے والی بات چیت میں اہم مسائل کی نشاندہی کرنے اور ضرورتوں اور ان کی صورت حال کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی ہے۔

کانفرنس سے روڈ میپ اور حکمت عملی تیار کرکے دیہی معیشت کو مزید تقویت ملے گی تاکہ ملک میں خوراک کی پیداوار کے مطلوبہ ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔ زرعی شعبہ ملک کی ایک بڑی آبادی کا احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں روزگار بھی فراہم کرتا ہے۔ زرعی شعبے کی معیشت بہت مضبوط ہے ، جس کی مدد سے ہم بہت سی مشکلات کو دور کرتے ہیں۔

مسٹر تومر نے کہا کہ زراعی شعبے نے تمام مشکلات میں بھی اپنی اہلیت کو ثابت کیا ہے۔ کسانوں کی محنت ، حکومت کی زرعی پالیسیاں اور ریاستی حکومتوں کی کاوشوں کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں مثبت شراکت ہوئی ہے اور جی ڈی پی میں زراعت کے شعبے کی ترقی میں بھی مشکلات کے باوجود اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کھیتی اور کسانوں کے ڈیولپمنٹ کے لئے ریاستوں کو کسی بھی طرح کی تکلیف نہیں ہونے دی جائے گی، حکومت ریاستوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرتی رہے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details