اردو

urdu

ETV Bharat / business

تیل کے دام کم ہونے کا فائدہ لوگوں كو نہیں ملا: کانگریس - crude

کانگریس پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں ایک ہفتے میں 13 فیصد سے زائد کم ہوئی ہیں لیکن حکومت ملک کے عوام کو اس کا فائدہ دینے میں ناکام رہی ہے۔

By

Published : Jun 5, 2019, 6:30 PM IST

کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رنديپ سنگھ سورجے والا نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ "گزشتہ سات دنوں میں خام تیل کی قیمت 13.65 فیصد گری ہے لیکن پٹرول-ڈیزل کے دام محض 0.90 فیصد ہی گھٹے ہیں۔ ایسا کیوں؟ بی جے پی حکومت خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ لوگوں تک پہنچانے میں ناکام رہی ہے"۔

انہوں نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو امید ہے کہ وہ پٹرول- ڈیزل اور رسوئی گیس کے دام کم کرکے انہیں راحت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ "پٹرول-ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں ریلیف، یہی ہے عوام کی نئی حکومت سے امید"

ABOUT THE AUTHOR

...view details