اردو

urdu

ETV Bharat / business

کورونا کے بعد اب برڈ فلو سے کاروبار متاثر

برڈ فلو پھیلنے کی خبروں سے پولٹری کے کاروباری بھی پریشان ہیں دہلی کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر اس بیماری پر قابو نہیں پایا گیا تو اس سے کاروبار کافی متاثر ہوگا۔

کورونا کے بعد اب برڈ فلو سے کاروبار متاثر
کورونا کے بعد اب برڈ فلو سے کاروبار متاثر

By

Published : Jan 9, 2021, 7:39 AM IST

کرونا وائرس سے پیدا شدہ بحران کا مقابلہ کرنے کے بعد اب بھارت پر برڈ فلو نے حملہ کیا ہے حالانکہ اب تک مختلف ریاستوں میں برڈ فلو کو لیکر ہائی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

کورونا کے بعد اب برڈ فلو سے کاروبار متاثر

بھارت کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران لاکھوں پرندے مر چکے ہیں، اور بھارت کی چار ریاستوں میں برڈ فلو کی باضابطہ تصدیق ہو چکی ہے۔ اس کے بعد حکومت اس نئے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، قومی دارالحکومت دہلی میں فی الحال کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم دہلی کی مرغا منڈیوں میں مرغے کی فروخت میں غیر معمولی کمی آئی ہے جبکہ قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

مرغا کاروباریوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برڈ فلو کی وجہ سے لوگ چکن کھانے سے گریز کر رہے ہیں قیمت میں کافی فرق پڑا ہے جو پہلے 200 روپے کلو مرغا فروخت ہو رہا تھا وہ اب 120 روپے فی کلو ہو رہا ہے۔

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے ایل این جے پی ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سریش کمار سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ برڈ فلو سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ فی الحال مرغا کھانے سے پرہیز کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details