آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داسRBI Governor Shaktikanta Das نے جمعہ کے روز کہا کہ مرکزی بینک رواں برس سے بینکنگ سسٹم میں فنڈز کی اضافی آمد کو بتدریج کم کرے گا اور یہ عمل کئی برسوں میں مکمل ہو جائے گا۔ Liquidity Withdrawal will be done in Multi-year Time frame۔ ایک اندازے کے مطابق کووڈ وبا کے دوران معیشت کو سنبھالنے کے لیے قرض کی سہولیات میں اضافے کے اقدامات کی وجہ سے اس وقت مارکیٹ میں نقدی کا بہاؤ ضرورت سے تقریباً 8.5 لاکھ کروڑ روپے زیادہ ہے Withdrawal of Rs 8.5 lakh Crore Excess Liquidity۔ اس دوران مسٹر داس نے مانیٹری پالیسی کے دو ماہانہ جائزے کے نتائج کا اعلان کیا، پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی لیکن بینکوں کے لیے 3.75 فیصد کی شرح سود پر اضافی نقد رقم جمع کرنے کے لیے ایک مستقل سہولت (ایس ڈی ایف) متعارف کرائی گئی۔
مرکزی بینک نے لیکویڈیٹی ایڈجسٹمنٹ سہولت کی راہداری کو بحال کر دیا ہے اور کیش کی مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی (ایس ایس ایف) پر شرح سود کو 4.25 فیصد پر رکھا ہے۔ بعد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے بتایاکہ ’’ریزرو بینک کے پاس تمام پالیسی تیار ہیں۔ جس چیز کی ضرورت ہوگی جب ضرورت ہوگی استعمال کی جائے گی۔‘‘