اردو

urdu

ETV Bharat / business

سبزیوں کی قیمت میں اضافہ: صارفین اور دکاندار دونوں پریشان

سبزیوں کی قیمتوں میں عام دنوں کے مقابلے میں تیزی درج کی گئی ہے۔ عام طور پر ان دنوں سبزیاں سستی قیمتوں میں فروخت ہوتی تھی لیکن قیمتوں میں اضافے سے صارفین پریشان ہیں۔

vegetable price hike, consumers and traders are trouble
vegetable price hike, consumers and traders are trouble

By

Published : Oct 3, 2020, 10:34 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے دکاندار اور صارف دونوں پریشان ہیں۔ سبزیوں کے داموں اضافے سے جہاں عام آدمی کی جیب پر براہ راست اثر پڑا ہے، وہیں دکاندار کی فروخت بھی متاثر ہوئی ہے۔

ویڈیو

جب سبزی منڈی میں دکانداروں اور صارفین سے بات کی گئی تو دکاندار محمد عالمین نے بتایا کہ سبزی مہنگی ہونے کی وجہ سے صارفین سبزیوں کی خریداری کم کررہے ہیں۔ آلو اور پیاز کی قیمت، جو عام طور پر 15 سے 20 روپے رہتی ہیں وہ 30 سے ​​25 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ ٹماٹر 60 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ مٹر کی قیمت نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ یہ 150 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ لہسن میں 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب لہسن 120 سے 150 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔ الامین دوکاندار نے بتایا کہ اب صارفین سبزیوں کی خریداری پہلے سے کم کررہے ہیں۔

دکاندار ونود کمار نے سبزیوں کی قیمتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہنگی سبزیوں کی قیمتوں کے مقابلہ میں سستی سبزیاں بیچ رہے ہیں، تاکہ آمدنی برقرار رہے اور اس کا گھر بھی چل سکے۔

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وہ پہلے کے مقابلے کم سبزی خرید رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سبزیوں کی قیمتوں پر قابو رکھے تاکہ عام آدمی اپنا پیٹ بھر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details