مالی برس 2022۔23 کا بجٹ اجلاس آج سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگیا۔ ہر مالی سال پیش کیے جانے والے بجٹ میں استعمال ہونے والے مشکل اصطلاحات کی پیچیدگیوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ مرکزی بجٹ سالانہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ کی شکل میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور آئین کے ذریعہ یہ کرنا لازمی ہے۔ Union Budget 2022-2023
سالانہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ کیا ہے؟
اگرچہ اقتصادی لغت میں ' یونین بجٹ' ایک اہم لفظ معلوم ہوتا ہے، لیکن آئین میں کہیں بھی یونین بجٹ یا بجٹ یا عام بجٹ کی اصطلاح کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ Annual Financial Statement یہ حقیقت ہے کہ مرکزی بجٹ کی تیاری آئینی دفعات کے تحت کی جاتی ہے، لیکن آئین میں اس لفظ کی عدم موجودگی سے حیرانی بھی ہوتی ہے۔ دراصل مرکزی بجٹ کی آئینی اصطلاح 'سالانہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ' (Annual Financial Statement ) ہے۔
فنانس بل کیا ہے؟
جب سالانہ مرکزی بجٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، اس وقت آئین کے دفعہ 110 (1)(a) کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک فنانس بل بھی پیش کیا جاتا ہے۔ What is a Finance Billفنانس بل بنیادی طور پر بجٹ میں تجویز کردہ ٹیکسوں کے نفاذ، خاتمے، معافی، تبدیلی یا ریگولیشن کے مقاصد کو پورا کرتا ہے۔ اس میں بجٹ سے متعلق دیگر دفعات بھی شامل ہیں جنہیں منی بل کے طور پر درجہ بندی کیا جا سکتا ہے۔
ایف آر بی ایم ایکٹ 2003 کیا ہے؟
مرکزی بجٹ کو لازمی طور پر 2003 کے مالیاتی ذمہ داری اور بجٹ مینجمنٹ (Fiscal Responsibility and Budget Management Act) ایکٹ کی تعمیل کرنی ہوتی ہے۔ ایف آر بی ایم ایکٹ 2003 کا بنیادی مقصد مالیاتی خسارے اور ریونیو خسارے دونوں پر قانونی حد لگا کر حکومت کی طرف سے ضرورت سے زیادہ اخراجات کو کم کرنا ہے تاکہ حکومتیں فضول خرچ سے بچ سکیں۔
ایگزپینڈیچر بجٹ کیا ہے؟
مرکزی بجٹ کے کئی اہم حصوں میں سے ایک ایگزپینڈیچر بجٹ ہے، جس میں ٹیکس کے اخراجات اور ٹیکس کے علاوہ حکومت کو ملنے والی آمدنی، سود کی کمائی، منافع کے وغیرہ شامل ہیں۔ بنیادی طور پر ایگزپینڈیچر بجٹ میں کسی بھی اسکیم اور پروگرام ہونے والے اخراجات کے تخمینوں کے بارے میں ذکر کیا جاتا ہے۔ What is the Expenditure Budget