اردو

urdu

Union Budget 2022-23: مرکزی بجٹ پر دانشوروں کے تاثرات

By

Published : Feb 3, 2022, 7:45 AM IST

Updated : Feb 3, 2022, 8:45 AM IST

مودی سرکار نے حکومت کے دوسرے ٹرم کا اپنا چوتھا عام بجٹ گزشتہ روز پیش کر دیا۔ کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کے بعد اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں کیے گئے اضافے اور اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے کئے گئے فیصلوں کا بھی اپنی بجٹ تقریر میں ذکر کیا ہے۔

مرکزی بجٹ پر دانشوروں کے تاثرات
مرکزی بجٹ پر دانشوروں کے تاثرات

مودی سرکار نے حکومت کے دوسرے ٹرم کا اپنا بجٹ پیش کرتے ہوئے اس بجٹ کو عوام کے حق میں بتایا۔ صحت، زراعت اور ریلوے جیسے پبلک سیکٹر کے بجٹ میں اضافہ جب کہ اقلیتی امور کے مد میں معمولی اضافے کے ساتھ کئی اہم اعلانات کے باوجود ٹیکس سلیب، پیٹرول، ڈیزل، گیس میں کسی طرح کی رعایت نہ دینے سے مڈل و سروس کلاس طبقے نے مایوسی ظاہر کرتے ہوئے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی بجٹ پر دانشوروں کے تاثرات



یہ بھی پڑھیں:


مودی سرکار کی جانب سے پیش کیے گئے اس عام بجٹ کو جہاں انتخابی بجٹ کہا جا رہا ہے وہیں ایسے میں یہ بجٹ مخالفت سیاسی جماعتوں کے لیے بھی حکومت پر تنقید کا ذریعہ ثابت ہو رہا ہے اب دیکھنا ہے کہ یہ بجٹ الیکشن میں بی جے پی کے لیے کتنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

Last Updated : Feb 3, 2022, 8:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details