اردو

urdu

ETV Bharat / business

'کورونا پر بحث کے لئے جی ایس ٹی کاؤنسل کا اجلاس طلب کیا جائے'

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ نے سنیچر کےروز کورونا وائرس کوصحت بحران کے علاوہ اقتصادی بحران قرار دیتے ہوئے اس پر بحث کرنے کے لئے اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کاؤنسل کی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

کورونا پر بحث کے لئے جی ایس ٹی کاؤنسل کی میٹنگ ہو
کورونا پر بحث کے لئے جی ایس ٹی کاؤنسل کی میٹنگ ہو

By

Published : Mar 14, 2020, 7:08 PM IST

منیش سسودیا نے ٹوئٹ کیا، ''کورونا وائرس صرف صحت کا بحران ہی نہیں ہے بلکہ یہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا اقتصادی بحران بننے جارہا ہے۔ اس بحران سے بڑے پیمانے پر نوکریاں میں تخفیف ہوگی اور سرکاری ریوینیو بھی کم ہوگا۔ اس سے پہلے سسٹم ناکام ہوجائے گا، میں جی ایس ٹی کاؤنسل کی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔''

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں 39 ویں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔

اس میٹنگ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزیر خزانہ اور مرکزی حکومت اور ریاستوں کے سینئر لیڈروں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہےکہ دہلی میں کورونا وائرس اور ہائپر ٹینشن سے متاثر خاتون کی کورونا وائرس کے سبب جمعہ کے روز موت ہوگئی تھی۔

بھارت میں کورونا وائرس سے یہ دوسری موت تھی۔ ملک میں اس وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 84 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details