اردو

urdu

ETV Bharat / business

روپیہ دو پیسے کمزور ہوا

خام تیل کی مضبوطی کے دباؤ میں انٹر بینکنگ کرنسی بازار میں میں روپیہ آج دو پیسے کمزور ہوکر 74.68 روپیے فی ڈالر پر بند ہوا۔

The rupee weakened by two paise
روپیہ دو پیسے کمزور ہوا

By

Published : Jul 6, 2020, 5:38 PM IST

بھارتی کرنسی گذشتہ روز 38 پیسے مضبوط ہو کر 74.66 روپیے فی ڈالر پر تھی۔ روپے میں آج شروعات میں تیزی رہی۔ یہ 15 پیسے کی مضبوطی سے 74.53 روپیے فی ڈالر پر کھلا اور 74.52 روپیے فی ڈالر پر پہنچ گیا۔

دنیا کی دیگر چھ اہم کرنسی کے باسکٹ میں ڈالر انڈیکس کے ٹوٹنے سے روپے کو مضبوطی ملی لیکن بین الاقوامی بازار میں میں خام تیل میں قریب دو فیصد کی کی گراوٹ نے اسے اس سطح پر ٹھہرنے نہیں دیا۔

کاروبار کے درمیان ایک وقت 74.82 روپیے فی ڈالر تک کمزور پڑنے کے بعد روپیہ بالآخر 74.68 روپیے فی ڈالر پر بند ہوا۔ گھریلو شیئر بازار میں ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی سے روپیے کی گراوٹ محدود رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details