شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وبا کے دوران کمیٹی پروازوں کے ساتھ جہاز خدمات 25 مئی سے دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔
پروازیں کم ہونے کی وجہ سے سیٹیں کم ہوں گی جب کہ طلب میں اضافہ ہوگا۔ ایسے میں کرایہ میں تیزی کا اندیشہ تھا۔
اسی کے پیش نظر حکومت نے پرواز کے وقت کے حساب سے زیادہ سے زیادہ اور کم از کم کرایہ طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دہلی ۔ممبئی راستے پر کم از کم کرایہ 3,500 روپے اورزیادہ سے زیادہ 10,000 ہزار روپے ہوگا۔
پوری نے بتایا کہ کم از کم کرایہ طے کرنے کے لے متعلقہ راستوں پر ریلوے کے کرایہ کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ پرواز کی بنیاد پر سات سیکشن بنائے گئے ہیں۔ ہر سیکشن کے لئے یکساں زیادہ سے زیادہ اور کم از کم کرایہ ہوگا۔
ائرلائنس کے لئے کسی مارگ پر زیادہ سے زیادہ اور کم ازکم کرایہ کے اوسط سے کم دام پر کم سے کم چالیس فیصد سیٹوں کی بکنگ ضروری ہوگی۔
پہلا سیکشن چالیس منٹ سے کم کی پروازوں کے لئے ہے۔ چالیس منٹ سے ایک گھنٹے کے پرواز کو ایک سیکشن میں رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد ایک سیکشن سے ڈیڑھ گھنٹے کا، ڈیڑھ سے دو گھنٹے کا ایک سیکشن، دو سے ڈھائی گھنٹے کا سیکشن، ڈھائی سے تین گھنٹے کا سیکشن اور تین سے ساڑے تین گھنٹے کا ایک سیکشن ہوگا۔
ہر سیکشن کے لئے زیادہ سے زیادہ اور کم از کم کرایہ کی تفصیلات وزارت شہری پرواز کی ویب سائٹ پر مہیا کرایا جائے گا۔