آربی آئی کے سابق گورنر نے کہا کہ 'روزگار کے تعلق سے عدادو شمارے پچھلے کچھ وقت سے کافی خراب ہیں، ہمیں روزگار کے تعلق سے عداد شمار چاہیے۔ہمیں ایمانداری سے اپنے عداد وشمارے کو دیکھنے کی ضرورت ہے'۔
بھارتی ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے کہا ہے کہ یہ کافی فکر کرنے کی بات ہے کہ ملک میں بے روزگاری پر دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مرکزی حکومت کو نوٹ بندی جیسے معاملے پرخود احتسابی کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ 'کافی وقت گزر جانے کے بعد حکومت کو چاہیے کہ وہ نوٹ بندی کے فائدے، نقصان، اس کے مثبت اور منفی اثرات کے بارے میں خود احتسابی کرے'۔
حال ہی میں بے روزگاری کے تعلق سے جاری کیے گئے نیشن سیپل سروے آفس کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ہمیں معتبر عداد شمارے کی ضرورت ہے، جس میں جانبداری یا چھیڑ چھاڑ نہ کی گئی ہو۔ ساتھ ہی ہمیں یہ بھی سمجھانے کی ضرورت ہے کہ ہم کسی بھی عداد شمار کو توڑ مڑوڑ کر پیش نہیں کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا:' ہمیں آزادانہ اور صاف ستھرے طریقے سے نوکریوں اور دوسرے عداد شمارے کو سمجھنے دیکھنے اور پرکھنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ہمیں ان چیزوں کو جانکاروں کے ذریعے بہتر دڈھنگ سے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
بھارت میں روزگاری ایک بڑا مسلہ ہے اور اس کی وجہ بھارت میں روزگار کی کم پیداوار ہے۔