اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی جس پر انہوں نے کہا کہ' اشوک گہلوت کی حکومت سے ایسی امید نہیں تھی۔ ہم ریاستی حکومت سے پر امید تھے کہ وہ اقلیتوں کے لیے خصوصی پیکچ کا اعلان کریں گے لیکن ہمیں مایوسی ہاتھ آئی۔'
راجستھان بجٹ: 'گہلوت حکومت سے ہمیں ایسی امید نہیں تھی' - اقلیتوں کے لیے خصوصی پیکچ کا اعلان
ریاست راجستھان کے وزیر اعلی نے آج ریاست کے لیے ایک لاکھ 85 ہزار 750 کروڑ 3 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا جس پر عوامی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گہلوت سے اسی امید نہ تھی۔
گہلوت حکومت سے ہمیں ایسی امید نہیں تھی
لوگوں کہنا تھا کہ مدارس میں پڑھانے والے اساتذہ کی تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن حکموت نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی'۔
انہوں نے کہا کہ مختلف تنظیموں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو بجٹ سے قبل اقلیتوں کی ضروریات سے واقف کروایا تھا، لیکن انہوں نے جان بوجھ کر اسے نظر انداز کیا جس کی وجہ سے ہم کافی ناراض ہیں'۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 12:35 AM IST