مرکزی وزیر تیل ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کے روز پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لیے سابقہ کانگریس حکومت کی پالیسیوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت بھی اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ حکومت قیمتوں کے حوالہ سے انتہائی حساس ہے، لیکن ریاستوں کو بھی ویٹ کی شرح کم کرنی چاہیے۔
کانگریس کی غلط پالیسیوں کے سبب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: پوری - مرکزی وزیر تیل ہردیپ سنگھ پوری
مرکزی وزیر تیل ہردیپ سنگھ پوری نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار کانگریس حکومت کو ٹھہرایا ہے۔ کانگریس کے دور میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو طے کرنے کا حق دینے کا قانون لایا گیا تھا۔
انہوں نے یہاں ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے ایک سوال پر پریس کے نمائندوں کو بتایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو طے کرنے کا حق دینے کا قانون کانگریس کے دور میں لایا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے کمپنیاں بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق قیمتیں طے کرتی ہیں۔ اس معاملہ میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت قیمتوں میں اضافے کے بارے میں حساس ہے اور ریاستی حکومتوں کو بھی اپنی طرف سے ویٹ کی شرح کم کرنی چاہیے تاکہ لوگوں پر بوجھ نہ پڑے۔
یواین آئی