کسانوں کے مطابق مسلسل بارش کی وجہ سے آلو سرسو سمیت متعدد فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ بارش کی وجہ سے کھیتوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔ جبکہ تیز ہوا کی وجہ سے سرسو کی فصل کو کافی نقصان ہوا ہے۔
بارہ بنکی میں 36 گھنٹوں کے دوران 76.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، مسلسل بارش سے کسانوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کی وجہ سے کھیت میں پانی بھرا ہوا ہے۔
محکمہ زراعت کے مطابق مزید بارش کی امید ہے۔ محکمہ زراعت نے مشورہ دیا ہے کہ کسان کھیتوں میں جمع پانی نکالنے کی کوشش کریں اور تیار فصلوں کو موقع پر ہی کاٹ لیں۔