نئی دہلی: لیبیا میں بڑھتے بحران کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز اضافے کے درمیان، اتوار کو دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل ساتویں دن بدستور مستحکم رہیں۔
گزشتہ اتوار کو دونوں کی قیمتوں میں 15-15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔
تیل پیدا کرنے والے ملک لیبیا میں تیل پیدا کرنے والی کمپنی کے سربراہ کی معطلی کے ساتھ ہی مظاہرین کی جانب سے پیداوار روکنے کی وارنینگ کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ امریکی مارکیٹ میں کل رات کاروبار بند ہونے پر برینٹ کروڈ 2.06 فیصد اضافے کے ساتھ 72.92 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 2.32 فیصد اضافے کے ساتھ 69.72 ڈالر فی بیرل پر تھا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساتویں روز کوئی تبدیلی نہیں
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں اضافے کے درمیان ملک کے اندر ساتویں روز بھی ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کسی طرح کا اضافہ نہیں ہوا۔
Petrol and diesel prices remained unchanged on the seventh day
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ———— 101.34 ———— 88.77
ممبئی -107.26 —————— 96.19
چنئی 98.96 -—————- 93.26
کولکتہ ——— 101.62 ———— 91.71
(یو این آئی)