ملک میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس جولائی میں تقریباً 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے ریاستوں کی جانب سے لگائے گئے سخت لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2021 میں ملک میں 264442 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ برس کے اسی مہینے میں یہ تعداد 182779 تھی۔
سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (سیام) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گاڑیوں کی فروخت کی ملک کی معروف کار ساز کمپنی ٹاٹا موٹرز کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں کیونکہ کمپنی نے اعدادوشمار دینا بند کردیا ہے۔
سیام کے مطابق کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021 میں ملک میں کل 1253937 دو پہیے گاڑیاں فروخت کی گئیں جو کہ گذشتہ برس کے اسی مہینے میں فروخت ہونے والی 1281354 گاڑیوں سے دو فیصد کم ہیں۔ جولائی میں اسکوٹر کی فروخت گذشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 9.6 فیصد بڑھ کر 366292 گاڑیوں تک پہنچ گئی جبکہ موٹر سائیکلوں کی فروخت 5.8 فیصد کم ہو کر 837096 گاڑیاں رہ گئی۔