اردو

urdu

ETV Bharat / business

صرف 25 فیصد معذور برسر روزگار: رپورٹ

مارکیٹ انٹلیجنس فرم انرتھ ان سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں تقریباً 3 کروڑ معذور افراد میں سے محض 25 فیصد افراد برسر روزگار ہیں۔

Only 25% of people with disabilities are employed: Report
صرف 25 فیصدی معذور برسر روزگار ہیں: رپورٹ

By

Published : Jul 15, 2021, 7:19 PM IST

مارکیٹ انٹلیجنس فرم انرتھ ان سائٹ کی ایک رپورٹ میں بھارت میں پی ڈبلیو ڈی افرادی قوت کی ناقابل استعمال صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صرف 25 فیصد معذور ( پی ڈبلیو ڈی ) افراد مختلف شعبوں میں ملازمت کرتے ہیں۔

'رپورٹ ان یوز پوٹنشیل آف انڈیاز پیپل وتھ پی ڈبلیو ڈی ورک فورس' نے دیکھایا کہ بھارت میں تقریباً 3 کروڑ پی ڈبلیو ڈی آبادی ہے، جس میں سے تقریباً 1.3 کروڑ پی ڈبلیو ڈی روزگار کے لیے موزوں ہیں جو (21 سے زائد 60 سے کم) ہیں۔ لیکن موجودہ وقت میں صرف 34 لاکھ پی ڈبلیو ڈی ہنرمند منظم، غیر تنظیمی شعبے میں، حکومت کی زیرقیادت اسکیموں اور خود ملازمت والے شعبوں میں ملازم ہیں۔

منظم خوردہ شعبہ میں 13،000 سے زائد پی ڈبلیو ڈی پیشہ ور افراد ملازمت میں ہے جبکہ 8،000 سے پی ڈبلیو ڈی پروفیشنلز ٹیکنالوجی کے شعبے (آئی ٹی خدمات، مصنوعات / جی سی سی) کے ذریعہ ملازمت کرتے ہیں۔ بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں پی ڈبلیو ڈی ہندرمند کے لیے ابھرتا ہوا میدان ہے۔

ملک میں بی اے، بی کام، پولی ٹیکنیک اور ڈپلوما جیسے 340000 غیر تکنیکی گریجویٹس ممکنہ ہنرمند ہوسکتے ہیں اور فی کس آمدنی میں اضافے کے لیے قومی دھارے کی خدمت کے شعبے اور دیگر شعبے میں اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

مزید 17،000 پی ڈبلیو ڈی طلبا انجینئرنگ/ کمپیوٹر سائنس اور متعلقہ کورسز سے فارغ التحصیل ہیں، جن میں سے تقریباً 8،000 پی ڈبلیو ڈی افراد خدمت کے شعبے میں ملازمت کرتے ہیں، جبکہ سافٹ وئیر مصنوعات میں تقریباً 5،500 پی ڈبلیو ڈی ہنرمند ہیں اور متبادل ٹیکنالوجی میں تقریباً 3،500ملازمت کرتے ہیں۔

انرتھ ان سائٹ کے بانی اور سی ای او گورو واسو نے ایک بیان میں کہا "ہنرمندی کو فروغ دینے کے لیے عصری کاروباری حکمت عملی کام کی جگہوں پر تنوع اور شمولیت کے نظریات کو سمجھنے پر مرکوز ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ پی ڈبلیو ڈی افرادی قوت زیادہ لچکدار ہے اور پرعزم ہے۔ آج کمپنیاں ایک ہنر مند مزدور پیدا کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ "تاہم ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، کیونکہ بھارت ایک بہت بڑا پی ڈبلیو ڈی ہنرمند پول پر بیٹھا ہے جو ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ صحیح پالیسی اور حکمت عملی میں تبدیلی کے ساتھ امکان موجود ہے کہ ہم پی ڈبلیو ڈی آبادی میں ملازمت کی شرحوں میں اضافے کی سمت کام کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details