اردو

urdu

By

Published : May 5, 2020, 11:42 AM IST

ETV Bharat / business

'لوگوں کے ہاتھوں میں پیسہ دیا جائے تبھی معیشت پٹری پر آئے گی'

نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی نے کہا ہے کہ 'معیشت کو پٹری پرلانے کے لیے حکومت لوگوں کے ہاتھ میں پیسے دے اور ہر ایک کو عارضی راشن کارڈ فراہم کیا جائے'۔

ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی کی راہل گاندھی سے معاشی امور پر خاص بات چیت
ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی کی راہل گاندھی سے معاشی امور پر خاص بات چیت

کورونا وائرس کے سبب ملک بھر کی معیشت اپنی پٹری سے اترچکی ہے اور بھارت میں معاشی صورحال تو بہت زیادہ خراب بتائی جارہی ہے۔

معیشت کو دوبارہ بہتری لانے کے تعلق سے حکومت 'جان بھی، جہاں بھی ' والے اصولوں پر کام کررہی ہے۔

نوبیل انعام یافتہ ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی نے کانگریس رہنما راہل گاندھی سے معاشی امور پر خصوصی بات چیت کی۔

ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی کی راہل گاندھی سے معاشی امور پر خاص بات چیت

اس بات چیت میں بنرجی نے سب سے زیادہ زور اس بات پر دیا ہے کہ حکومت لوگوں کے ہاتھوں میں پیسے دے''۔

بنرجی کا کہنا ہے کہ 'لوگوں کی قوت خرید باقی رہنی چاہئے اور ان کا یہ اعتماد بھی بنا رہنا چاہیے کہ جب لاک ڈاؤن ہٹایا جائے گا تو ان کے ہاتھوں میں پیسہ رہے گا، اس لیے مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پیسہ دے۔

بنرجی نے لوگوں کے ہاتھوں میں پیسہ دینے کے علاوہ ہر شخص کو عارضی راشن کارڈ فراہم کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ غریبوں اور ضرورت مندوں میں اناج کی مناسب دستیابی کے لیے عارضی راشن کارڈ کی سہولت فراہم کرنی چاہیے اور وہ بھی بنا کسی شناخت کی جو بھی آئے انھیں راشن کارڈ جاری کیا جائے'۔

ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی نے راہل گاندھی سے کہا ہے کہ 'عوامی نظام تقسیم' (پی ڈی ایس) کے لیے آدھار پر مبنی دعووں سے غریبوں کی کئی مشکلیں حل ہوگئی ہوتیں لیکن غریبوں ایک بہت بڑا طبقہ اس نظام سے محروم ہے اس لیے ہر کسی کو عارضی راشن کارڈ فراہم کیا جائے جس کا استعمال انھیں روپئے، گیہوں اور چاول دینے کے لیے کریں'۔

بنرجی کا کہنا ہے کہ 'مانگ کو پھر سے بحال کرنا انتہائی ضروری ہے، پسماندہ طبقے کے 60 فی صد لوگوں کو زیادہ دیے کے کچھ برا نہیں ہوگا، بھارت کو ایک امدادی پیکیج کی ضرورت ہے، کیونکہ ہم نے ابھی تک مناسب اقتصادی پیکیج نہیں دیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details