سرکاری تیل کمپنیوں نے منگل تک مسلسل چھ روز تک ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی ، جب کہ تین دن بعد پٹرول کی قیمت میں بھی نو پیسے کی تخفیف کی گئی تھی۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 71.28 روپے فی لیٹر پر ہے۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.74 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔