نرملا سیتارامن نے کہا کہ مغربی بنگال میں 675 کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر کی جائیں گی اس پر 25 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ اس میں کلکتہ-سلی گوڑی روڈ کی مرمت بھی شامل ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کوویڈ 19 وبا کے درمیان ملک کا پہلا پیپر لیس بجٹ پیش کیا ہے۔
بجٹ تقریر کے آغاز میں نوبل انعام یافتہ مصنف اور شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی ایک سطر کا حوالہ دیتے ہوئے سیتارامن نے کہا کہ ’’بھروسہ وہ چڑیا ہے جس کی روشنی طلوع فجر کی تاریکی میں بھی محسوس کرلی جاتی ہے۔اور صبح کا انتظار نہیں کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کا یہ لمحہ ایک نئے دور کا آغاز ہے ۔