ریزرو بینک آف انڈیا سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.87 ارب ڈالر کے اضافے سے یہ 592.89 ہوگیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس سے قبل 14 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں یہ 56.3 ارب ڈالر کے اضافے سے 590.03 ارب ڈالر رہا تھا۔
مرکزی بینک نے اطلاع دی ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1.65 ارب ڈالر اضافے سے 548.52 ارب ڈالر ہوگیا۔